15.5 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںآ ل کستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ ، پشاور اور...

آ ل کستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ ، پشاور اور بنوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی):پشاور اور بنوں کی ٹیموں نے آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام ساندل کالج فیصل آباد میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں تعلیمی بورڈ پشاور نے فیصل آباد بورڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں تعلیمی بورڈ بنوں کی ٹیم نے ٹیکنیکل بورڈ پشاور کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

20 فروری سے جاری اس چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 13 تعلیمی بورڈز نے شرکت کی۔ کل 24 فروری بروز سوموار 11 بجے دن فیصل آباد اور ٹیکنیکل بورڈ پشاور کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے میچ کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ دن ایک بجے بنوں اور پشاور بورڈ کے مابین ہو گا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں