اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محنت کش کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعلان کیا کہ کم آمدن افراد پر مہنگائی کے دبائو کو کم کرنے کے لئے کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے۔