ئیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ میں سیمی فائنل راونڈ کی لائن اپ مکمل

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ئیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ میں سیمی فائنل راونڈ کی لائن اپ مکمل ہو گئی، لاہور اور کراچی ڈویژن کی ٹیموں نے بھی کامیابیاں حاصل کرتے ہوے ناک آوٹ راونڈ کیلئے کوالیفاٸی کرلیا۔ہفتہ کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپٸین شپ کے پول راونڈ کے آخری روز کراچی نے سخت مقابلے کے بعد فیصل آباد کو 19پوائنٹس …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ئیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ میں سیمی فائنل راونڈ کی لائن اپ مکمل ہو گئی، لاہور اور کراچی ڈویژن کی ٹیموں نے بھی کامیابیاں حاصل کرتے ہوے ناک آوٹ راونڈ کیلئے کوالیفاٸی کرلیا۔ہفتہ کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپٸین شپ کے پول راونڈ کے آخری روز کراچی نے سخت مقابلے کے بعد فیصل آباد کو 19پوائنٹس کے مقابلے میں 23پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل راونڈ تک رسائی حاصل کی۔ کراچی کی طرف سے دینہ قضوی نے 7پوائنٹس سکور کئے۔

دوسرے میچ میں لاہور نے عامہ خان کے19، خدیجہ مشتاق کے 8پوائنٹس کی بدولت ہزارہ کیخلاف 04-54 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ پول راونڈ کے آخری روز واپڈا نے بہاولپور کیخلاف 19کے مقابلے میں 84 پواٸنٹس سے فتح اپنے نام کرتے ہوے پول اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ واپڈا کی طرف سے کاٸنات ظفر نے 13، سحرش نواز نے 12پوائنٹس سکور کٸے۔ چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز آج (اتوار) کو کھیلیں جاٸینگے۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئین واپڈا اور لاہور مدمقابل ہونگے جبکہ دوسرا سیمی فائنل آرمی اور کراچی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ایونٹ کا فائنل 30دسمبر کو ہوگا۔