ائر چیف مارشل سہیل امان کا ائر یونیورسٹی میں کانوووکیشن سے خطاب

107
APP24-15 ISLAMABAD: April 15 - Air Chief Masshal Sohail Aman, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force addressing the audience during Convocation Ceremony of Air University, Islamabad. APP

اسلام آباد ۔ 15اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اثاثہ ہے اور ہر آدمی کوملکی ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ نوجوانوں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔ہفتہ کو اسلام آباد میں ائر یونیورسٹی کے کانوووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا اثاثہ ہے اور ہر آدمی کو اس کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے والے طلباء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی ذمہ داریاں لگن کے ساتھ پوری کریں۔