24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںائیرلائن ’’کیتھے پیسیفک‘‘ کا 8.1 ارب امریکی ڈالر مالیت کے 14 بوئنگ...

ائیرلائن ’’کیتھے پیسیفک‘‘ کا 8.1 ارب امریکی ڈالر مالیت کے 14 بوئنگ طیارے خریدنے کا اعلان

- Advertisement -

ہانگ کانگ ۔6اگست (اے پی پی):ہانگ کانگ کی فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک نے 8.1 ارب امریکی ڈالر مالیت کے 14 بوئنگ 9-777 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے، یہ کمپنی کا گزشتہ 12 برسوں میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے پہلا معاہدہ ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی فائلنگ میں بتایاکہ ہم نے 14 بوئنگ 9-777 طیارے خریدنے کے لیے اپنے پہلے سے موجود خریداری کے اختیارات استعمال کیے ہیں اور مزید 7 طیاروں کے حصول کا اضافی اختیار بھی محفوظ کر لیا ہے۔معاہدے کے مطابق یہ طیارے 2034 تک مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے۔

کیتھے پیسیفک نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر 3.65 ارب ہانگ کانگ ڈالر ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ ایشیا میں سفر کی مانگ میں اضافہ ہے۔چیئرمین پیٹرک ہیلی نے کمپنی کی "مضبوط مالی کارکردگی” کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ کیتھے پیسیفک اور اس کی ذیلی ایئرلائن ہانگ کانگ ایکسپریس نے سال 2025 کے دوران 19 نئے بین الاقوامی فضائی راستے شروع کیے یا ان کا اعلان کیا ہے جبکہ مزید روٹس بھی متوقع ہیں۔ کیتھے پیسیفک دنیا بھر میں 100 سے زائد مقامات کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں