ائیر انڈیا کی دبئی سی دہلی جانے والی پرواز سے کارتوس برآمد

162
ائیر انڈیا کی دبئی سی دہلی جانے والی پرواز سے کارتوس برآمد

نئی دہلی ۔3نومبر (اے پی پی):ائیر انڈیا کی دبئی سے نئی دہلی پہنچنے والی پرواز کی ایک سیٹ کی جیب سے کارتوس برآمد ہوا ہے۔

انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بھارتی پولیس اہلکار کے مطابق 27اکتوبر کو ائیر اں ڈیا کا عملہ جب جہاز کی معمول کی صفائی ستھرائی کر رہا تھا تو انہیں ایک سیٹ کی جیب سے کارتوس ملا، جو ایکٹیو حالت میں تھا، اس معاملے پر اسلحہ ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

ائیر انڈیا کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دبئی سے نئی دہلی آنے والی پرواز اے آئی 916 کی سیٹ کی جب سے ایک کارتوس بر آمد ہوا تاہم اس دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ائیر انڈیا کی جانب سے ایئر پورٹ پولیس کو شکایت درج کروائی گئی ہے۔