29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںائیر ایمبولینس کے ذریعے 2مریض پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل...

ائیر ایمبولینس کے ذریعے 2مریض پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل ، بروقت طبی امداد فراہم

- Advertisement -

لاہور۔22مئی (اے پی پی):پنجاب حکومت کی ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے 2مریضوں کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز شفٹ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عدنان خالد کے مطابق میانوالی اور بہاولنگر کار حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے مریضوں بلال اور عدنان کو فوری طور پر ائر ایمبولینس کے ذریعے جمعرات کے روز پنز منتقل کیا گیاجہاں دونوں مریضوں کو فوری علاج معالجے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ حادثہ میں مریضوں کی ریڑھ کی ہڈی اور جگر متاثر ہوا، عدنان کی جگر کی سرجری کر دی گئی ہے جبکہ بلال کی ایم آئی آر کے بعد سرجری پلان کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ایئر ایمبولینس کے اقدام سے دونوں مریضوں کی جان بچائی گئی ہے۔اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، پنجاب حکومت کی سروس سے بروقت منتقلی ہونے پر مریضوں کی جان بچانے میں مدد ملی جس پر ہم حکومت کے شکر گزار ہیں – واضح رہے کہ پنجاب ائیر ایمبولینس سروس خاص طور پر دور دراز علاقوں کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بن چکی ہے، انہیں خصوصی علاج تک فوری رسائی فراہم کر رہی ہے اور زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے-

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600436

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں