ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنوبی افریقن بحریہ کےسربراہ وائس ایڈمرل موسوا سیموئل ہلونگ وین کی ملاقات

75

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقن بحریہ کےسربراہ وائس ایڈمرل موسوا سیموئل ہلونگ وین نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اےایف کی طرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کےمیدان میں ہونےوالی غیرمعمولی پیشرفت کو سراہا۔

ایئرچیف نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاک فضائیہ اور سا ئوتھ افریقن فضائیہ کےمابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔