ابتدائی مراحل میں ‘اورل کینسر اسکریننگ’ کے بارے میں آگاہی انتہائی ضروری ہے، آنکولوجسٹ ڈاکٹر نوید بشیر

157
ابتدائی مراحل میں 'اورل کینسر اسکریننگ' کے بارے میں آگاہی انتہائی ضروری ہے، آنکولوجسٹ ڈاکٹر نوید بشیر
ابتدائی مراحل میں 'اورل کینسر اسکریننگ' کے بارے میں آگاہی انتہائی ضروری ہے، آنکولوجسٹ ڈاکٹر نوید بشیر

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):آنکولوجسٹ ڈاکٹر نوید بشیر نے کہا ہے کہ گٹکا استعمال کرنے کا بے لگام رجحان کی وجہ سے منہ کے کینسر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے ‘اورل کینسر اسکریننگ’ کی جلد پتہ لگانے کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نوید بشیر نے پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ منہ کے کینسر کا سب سے بڑا خطرہ تمباکو کا استعمال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہ کے کینسر کی روک تھام کیلئے جلد تشخیص انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکریننگ ان افراد کے لیے خاص طور پر اہم ہے جو تمباکو استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ منہ کے کینسر کے لیے عام خطرے والے عوامل میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہ کا کینسر مردوں اور عورتوں دونوں میں سب سے زیادہ عام ہونے والی دوسری مہلک بیماری ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ رپورٹ کیا جاتا ہے اور پاکستان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے بعد یہ نوجوانوں میں کینسر کی دوسری بڑی بیماری بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پان’، ‘چھالیہ’، ‘گٹکا’، ‘نسوار’ اور ‘تمباکو’ چبانے سے کینسر کے خطرات میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہ کی ناقص صفائی کی وجہ سے بھی بیماری کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔پاکستان میں خاص طور پر کراچی شہر میں منہ کے کینسر کے مقامی کیسز بڑھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر نوید بشیر نے اس بات پر زور دیا کہ گٹکا سمیت دیگر اقسام کے تمباکو جو کہ نوجوانوں میں منہ کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے کے خطرات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زبان کا کینسر ایک خطرناک مرض ہے جسں کا علاج انتہائی پیچیدہ ہے اور اس سے زبان اور جبڑے کا کچھ حصہ نکالنا بھی پڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بولنے اور نگلنے کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے، چہرے کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں خوراک کی ٹیوبز بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔