ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

تہران۔19جون (اے پی پی):ایران میں صدارتی انتخاب کے امیدوار ابراہیم رئیسی نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے 8 ویں صدر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نومنتخب صدر نے صدارتی انتخابات میں کل 17.8 ملین ووٹ حاصل کیے۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے …

تہران۔19جون (اے پی پی):ایران میں صدارتی انتخاب کے امیدوار ابراہیم رئیسی نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے 8 ویں صدر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نومنتخب صدر نے صدارتی انتخابات میں کل 17.8 ملین ووٹ حاصل کیے۔

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جبکہ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے تھے جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ نومنتخب ایرانی صدر نے 1979 کے انقلاب ایرن کے بعد سے ملک کے اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں ،انہیں 2019 میں جوڈیشری کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔