ابو ظہبی۔17اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر ،سوات ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ و دیگر علاقوں اور کشمیر و گلگت بلتستان میں قیمتی جانوں اور گھروں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے …
ابوظہبی، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی

مزید خبریں
ابو ظہبی۔17اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر ،سوات ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ و دیگر علاقوں اور کشمیر و گلگت بلتستان میں قیمتی جانوں اور گھروں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ المیہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک کڑا امتحان ہے۔ پاکستانی سفیر نے متحدہ عرب امارت میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہوں، غم بانٹیں اور ہر ممکن تعاون کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس افسوسناک سانحے کے پیشِ نظر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارت میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








