ابوظہبی۔21نومبر (اے پی پی):ابوظہبی کے منارۃ السعدیات بین الاقوامی نمائش مرکزمیں15واں ابوظہبی آرٹ فیئر 22 تا 26 نومبر کو ہو گا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ آرٹ میلے میں 31 ممالک کی 92 آرٹ گیلریاں حصہ لیں گی۔کثیر الثقافتی میلے میں مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا، افریقہ کی آرٹ گیلریوں اور فنکاروں کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔ایگزیبیشن سنٹر کی ڈائریکٹر دیالا نسیبہ نے کہا کہ ابوظہبی بین الاقوامی ثقافتی مرکز ہے اور یہاں ہم خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کی آرٹ گیلریوں کو متوجہ کرنے اور وہاں کی آرٹ کی تاریخ کو اہمیت دینے پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہانگ کانگ سے جدید اور عصری آرٹ کا بہترین انتخاب پہلی بار پیش کیا جائے گا جو اس کے منفرد اور بھرپور تاریخی تناظر اور خطے میں رونما ہونے والے دلچسپ آرٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ابوظہبی آرٹ فیئر میں شرکت کرنے والوں کے مابین ہونے والی ملاقاتیں اور تبادلہ خیال دونوں خطوں کے درمیان آرٹ کے شعبے پر مکالمے کو مزید فروغ دیتے ہوئے مضبوط کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آرٹ میلے میں حصہ لینے والی 92 آرٹ گیلریوں میں جارجیا، میکسیکو، برازیل، سنگاپور اور چلی کی آرٹ گیلریاں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔