ابوظہبی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،کلارا ٹاسن سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ابوظہبی۔6فروری (اے پی پی):ڈنمارک کی ٹینس سٹار کلارا ٹاسن ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ڈنمارک کی ٹینس کھلاڑی 23 سالہ کلارا ٹاسن نے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلر کو سٹریٹ سیٹس …

ابوظہبی۔6فروری (اے پی پی):ڈنمارک کی ٹینس سٹار کلارا ٹاسن ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ڈنمارک کی ٹینس کھلاڑی 23 سالہ کلارا ٹاسن نے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

زید سپورٹس سٹی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرابو ظہبی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جمعہ کو ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ڈنمارک کی ٹینس کھلاڑی 23 سالہ کلارا ٹاسن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح کھلاڑی کلارا ٹاسن کا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی سارا بیلک سے ہوگا۔