- Advertisement -
ابوظہبی ۔ 14 جنوری (اے پی پی) ابوظہبی اوپن گالف چیمپئن شپ کا 15 واں ایڈیشن جمعرات سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ آئرش گالفر شین لوری چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ 72 ہولز پر کھیلے جانے والے چیمپئن شپ کےلئے 70 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا آغاز 2006ءمیں ہوا تھا جو ابوظہبی گالف کلب میں کھیلی جاتی ہے۔ 16 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 19 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=183872
- Advertisement -