ابوظہبی فنڈ برائے ترقی نے سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کردہ دوارب ڈالررول اوور کردئیے ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

106
Ishaq Dar

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (اے ڈی ایف ڈی) نے سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کردہ 2ارب ڈالررول اوور کردئیے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ وزیراعظم محمدشہباز شریف کے گزشتہ ہفتہ دورہ امارات کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر اوروزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجہ میں ہ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (اے ڈی ایف ڈی) نے سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کردہ دوارب ڈالررول اوور کردئیے ہیں۔

وزیرخزانہ نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات اوردوستی پراطمینان کااظہاربھی کیاہے۔