ابوظہبی میں سیاحت میں اضافہ، رواں سال کی پہلی ششماہی میں ثقافتی مقامات پر 40 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

ابوظہبی۔13نومبر (اے پی پی):ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا ہے جو ٹورزم اسٹریٹیجی 2030 کے کامیاب نفاذ اور شہر کی بڑھتی ہوئی ثقافتی و تفریحی پیشکشوں کا مظہر ہے۔وام کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران ابوظہبی کے ثقافتی و تاریخی مقامات نے 40 لاکھ سے زائد سیاحوں کا استقبال کیا، جو …

ابوظہبی۔13نومبر (اے پی پی):ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا ہے جو ٹورزم اسٹریٹیجی 2030 کے کامیاب نفاذ اور شہر کی بڑھتی ہوئی ثقافتی و تفریحی پیشکشوں کا مظہر ہے۔وام کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران ابوظہبی کے ثقافتی و تاریخی مقامات نے 40 لاکھ سے زائد سیاحوں کا استقبال کیا، جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 47 فیصد کا اضافہ ہے۔ لوور ابوظہبی نے 7,84,606 زائرین کو خوش آمدید کہا جبکہ کلچرل فاؤنڈیشن میں 49 فیصد اضافے کے ساتھ 6,20,709 افراد نے آمد ریکارڈ کرائی۔

قصرالحصن کے زائرین کی تعداد 14 فیصد اضافے سے 4,67,398 رہی، منارۃ السعدیات نے 139 فیصد ریکارڈ اضافہ دکھاتے ہوئے 2,07,684 وزٹس درج کیے۔ ہاؤس آف آرٹیزنز میں 2,34,142 افراد نے اماراتی دستکاری میں دلچسپی ظاہر کی۔محکمہ ثقافت و سیاحت کے قائم مقام انڈر سیکرٹری سعود عبدالعزیز الحوسنی نے کہا کہ یہ مضبوط نتائج محکمے کی اسٹریٹجک وژن کی کامیابی کا ثبوت ہیں جن میں ثقافتی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، نئی سہولیات اور عالمی سیاحوں کو متوجہ کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس رفتار کے ساتھ متحدہ عرب امارت 2030 کے اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔نئے کھلنے والے ثقافتی مقامات نے بھی ابوظہبی کے تخلیقی منظرنامے کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ٹیم لیب فینومینا ابوظہبی نے افتتاحی مہینوں میں 1,45,912 سیاحوں کا خیر مقدم کیا جبکہ القتعہ میوزیم نے 30,974 وزٹس ریکارڈ کیے۔ثقافتی سرگرمیوں میں اضافے سے مہمان نوازی کے شعبے میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ سال کے پہلے نصف میں ابوظہبی کے ہوٹلوں میں 29 لاکھ مہمان ٹھہرے جو سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ہے۔ ہوٹل آمدنی میں 20 فیصد اضافہ جبکہ فی دستیاب کمرہ آمدنی 24 فیصد اضافے کے ساتھ 446 درہم تک پہنچ گئی اور اوسط شرح رہائش 80 فیصد برقرار رہی۔

بین الاقوامی سیاح اوسطاً 3.2 راتیں قیام پذیر رہے جو ابوظہبی کی پرکشش سرگرمیوں سے بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔عالمی سیاحتی منڈیوں میں بھی مضبوط اضافہ دیکھا گیا۔ بھارت سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 29 فیصد اور برطانیہ سے 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹنگ اور تشہیری مہمات نے اس نمو میں اہم کردار ادا کیا۔عیدالاضحیٰ 2025 کے دوران ابوظہبی کے ہوٹلوں نے 80 فیصد اوکیوپنسی برقرار رکھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

اس دوران ایشیائی مارکیٹ سب سے بڑی ذریعہ سیاحت رہی جبکہ بحرین، سعودی عرب اور قطر سے بھی نمایاں تعداد میں سیاح پہنچے۔متحدہ عرب امارت کے دیگر خطوں میں بھی سیاحت کا فروغ نمایاں رہا۔العین کے ثقافتی مقامات میں بھی قابل ذکر ترقی ہوئی جن میں العین اویسس نے 4,01,718 سیاحوں کے ساتھ 40 فیصد اور قصرالمویجی نے تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ القطرہ آرٹس سینٹر نے 1,63,542 افراد کا استقبال کیا جو 42 فیصد زیادہ ہے۔یہ تمام نتائج ابوظہبی کی ٹورزم اسٹریٹیجی 2030 کے بڑے اہداف سالانہ 3 کروڑ 93 لاکھ وزٹس، 1,78,000 سیاحتی ملازمتیں، ہوٹل کمروں کی گنجائش 50,000 تک بڑھانے اور دہائی کے اختتام تک معیشت میں 90 ارب درہم کا حصہ کے حصول کی جانب ایک مضبوط پیش قدمی ہیں۔

مزید خبریں