ابوظہبی میں لیگ کے میچز کی بحالی کو خوش آئند ہے، کامران اکمل

74
Kamran Akmal
Kamran Akmal

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پشاور زلمی کے بلے بازکامران اکمل نے ابوظہبی میں لیگ کے میچز کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کامران اکمل نے کہا کہ ان میچز کا حصہ بننے کے لئے بہت پرجوش ہوں، کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دے کر پشاور زلمی کو ایک بارپھرچیمپئن بنوائیں۔

کامران اکمل کے مطابق فینز سے اپیل ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح بھرپور سپورٹ کے ساتھ کامیابی کے لئے دعا بھی کریں۔ یواے ای میں پشاور زلمی کو ہمیشہ بہت سپورٹ ملی ہے، اس بار بھی یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔