ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر4.2 فیصدکی نموریکارڈ

64
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر4.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 220.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے211.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اگست میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 118.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جولائی کے مقابلہ میں 16.69 فیصدزیادہ ہے۔

جولائی میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 101.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر3.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔