ابوظہبی میں کرائے کے رہائشی مکانات کے معاہدوں میں 102 فیصد اضافہ

193
Abu Dhabi

ابوظہبی۔2اگست (اے پی پی):ابوظہبی میں رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں کرائے کے مکان کے معاہدوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے’’ وام ‘‘ کے مطابق ابوظہبی کے مرکز شماریات نے بتایا کہ رواں سال 49 ہزار سے زائد نئے کرائے کے معاہدے ہوئے جو پچھلے سال کی نسبت 102 فیصد زیادہ ہیں۔

زیادہ تر معاہدے ابوظہبی شہر میں ہوئے جن کی تعداد 43 ہزار سے زائد ہے ۔ العین میں کرائے کے معاہدوں میں 77 فیصد جبکہ الضفرة میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جون کے مہینے میں کرائے کے معاہدوں کی تعداد سال بہ سال کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر زیادہ رہی جو مارچ میں ہونے والے اضافے کے بعد ایک اہم پیش رفت ہے۔