24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکلیولینڈ کلینک ابوظہبی میں کینسر کے مریض کے لیے جگر کا کامیاب...

کلیولینڈ کلینک ابوظہبی میں کینسر کے مریض کے لیے جگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

- Advertisement -

ابوظہبی۔25اگست (اے پی پی):کلیولینڈ کلینک ابوظہبی میں کینسر کے مریض کے لیےجگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔امارات نیوز اجنسی وام کے مطابق کلیولینڈ کلینک ابوظہبی نے کینسر کے ایک مریض کے لیے جگر کی کامیاب پیوندکاری کر کے خطے میں کینسر اور ٹرانسپلانٹ کیئر کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔یہ آپریشن اردن سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ مریض پر کیا گیا، جسے 2019 میں آنتوں کا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ بعد ازاں یہ مرض جگر تک پھیل گیا اور روایتی علاج کے باوجود قابو میں نہ آیا۔

کلیولینڈ کلینک ابوظہبی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جارج پاسکل ہابر نے کہا کہ یہ کیس اس بات کی مثال ہے کہ ہسپتال مریضوں کی دیکھ بھال میں مسلسل نئی راہیں متعین کر رہا ہے۔ ان کے مطابق جدید اور انتہائی تخصصی علاج کو خطے میں متعارف کروا کر نہ صرف نتائج کو بہتر بنایا جا رہا ہے بلکہ ان مریضوں کو بھی نیا حوصلہ دیا جا رہا ہے جو دنیا کی نایاب اور پیچیدہ بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔اسی موقع پر ڈاکٹر لوئس کیمپس، جو کلیولینڈ کلینک ابوظہبی کے ڈائجسٹو ڈیزیز انسٹیٹیوٹ میں ایبڈومینل ٹرانسپلانٹ کے ماہر معالج ہیں، انہوں نے اس ٹرانسپلانٹ کو خطے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

- Advertisement -

ان کے مطابق یہ کامیابی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہسپتال پیچیدہ علاج کے معیار کو آگے بڑھانے اور ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے میں نئی حدود متعین کرنے کے لیے کوشاں ہے۔رپورٹس کے مطابق کلیولینڈ کلینک ابوظہبی، جو کہ متحدہ عرب امارات کا پہلا ملٹی آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر ہے، آج دنیا کے نمایاں ٹرانسپلانٹ مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ ہسپتال نے صرف 2024 میں 100 سے زائد جگر کی پیوندکاریاں کیں، جبکہ 2017 میں پروگرام کے آغاز سے اب تک کل 360 پیوندکاریاں انجام دی جا چکی ہیں۔ یہ کارنامہ دنیا کی چند ہی طبی ادارے سرانجام دے سکے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں