ابوظہبی میں "ہارنسنگ میگا فورسز” کے موضوع کے ساتھ انوسٹوپیا 2025 کا آغاز

134
Investopia 2025
Investopia 2025

ابوظہبی۔26فروری (اے پی پی):ابوظہبی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس’’انویسٹوپیا 2025 ‘‘کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ۔

امارات نیوز ایجنسی وام نیوز کے مطابق بدھ سے شروع ہونے والی دو روزہ انویسٹوپیا 2025 کا موضوع "ہارنسنگ میگا فورسز”ہے۔ ایونٹ میں 100 سے زائد مقررین کو اکٹھا کیا گیا ہے، جن میں حکومتی رہنما، وزراء، سرمایہ کار، کاروباری افراد، فیصلہ ساز، ماہرین اقتصادیات، اعلیٰ مالیت کے حامل افراد اور تقریباً 20 ممالک کے بڑے سرمایہ فنڈز شامل ہیں۔

سرکردہ بین الاقوامی مالیاتی اور اقتصادی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ 2,000 سے زائد شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔اس سال کے ایڈیشن میں "عرب، وسطی ایشیا اور آذربائیجان بزنس فورم”، "چین-عرب انٹرپرینیورز سمٹ،” اور ملک میں انٹرپرینیورشپ پر ’’مستقبل کے 100 فورم ‘‘سمیت عالمی کاروباری فورمز پیش کیے گئے ہیں۔

یہ ایونٹ 51 سے زیادہ پینلز اور مباحثوں کی میزبانی کررہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ عالمی کاروباری فورمز اور گول میزیں بھی شامل ہیں جو پہلی بار مقامی، علاقائی اور عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کر رہے ہیں ۔