ابوظہبی ۔15نومبر (اے پی پی):ایمرٹس کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے زیر اہتمام ابوظہبی ٹی 10کے آٹھویں سیزن کا آغاز21نومبر 2024سے یو اے ای میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ 12روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10ٹیموں میں دکن گلیڈی ایٹرز،یوپی نوابز،چنائی بریوز،ٹیم ابوظہبی،عجمان بولٹس،ناردرن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز،نیویارک سٹرائیکرز،موریس ویل سیمپ آرمی اوردہلی بلزشامل ہیں۔
رائونڈ رابن مرحلے کی 4صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی، ابتدائی 2پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمینیٹر۔1 اور پھر ایلیمینیٹر ۔2میچ یکم دسمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2میں مقابلہ کریں اسی دن سنسنی خیز فائنل 2 دسمبر 2024 کو کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن نیو یارک سٹرائیکرز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔