ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ، 23نومبر کو پہلا میچ نیویارک سٹرائیکرز اور بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان ہوگا

178
ابوظہبی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 3میچوں کا فیصلہ ہوگا

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کا آغاز 23نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا جبکہ فائنل 4دسمبر کوکھیلا جائے گا،سیزن میں 8ٹیمیں شریک ہیں ۔

پہلا میچ کیرن پولاڈ کی قیادت میں نیویارک سٹرائیکرز کا بنگلہ ٹائیگرز کے ساتھ ہوگا جس کی قیادت شکیب الحسن کررہے ہیں۔ پاکستان کے محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ ہیں۔ اسی روز 23نومبر کو دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور ٹیم ابوظہبی کے درمیان ہوگا۔

اس موقع پر ابوظہبی ٹی 10کے سی او او راجیو کھنہ نے کہا کہ ہم کورونا ضابطوں کی پاسداری کے ساتھ آگے بڑھے ہیں اور شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کی بحفاظت واپسی ہورہی ہے، جو انتہائی مسرور کن ہے۔ اس بار شائقین کو وہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جس کا انہیں پہلے تجربہ نہیں ہوا ۔