22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںابوظہبی کی پہلی ’’نیٹ زیرو کاربن مسجد‘‘ میں ہائیڈروجن سے تیار اسٹیل...

ابوظہبی کی پہلی ’’نیٹ زیرو کاربن مسجد‘‘ میں ہائیڈروجن سے تیار اسٹیل کا استعمال

- Advertisement -

ابوظہبی ۔25اگست (اے پی پی):ابوظہبی کی پہلی ’’نیٹ زیرو کاربن مسجد‘‘ میں ہائیڈروجن سے تیار اسٹیل استعمال کیا جائے گا۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ایم اسٹیل نے ہائیڈروجن بیسڈ ری بار فراہم کی ہے جو کہ جزیرہ یاس میں سسٹین ایبل سٹی کے تحت ابوظہبی کی پہلی نیٹ زیرو کاربن مسجد کی تعمیر میں استعمال ہو گی، یہ اقدام خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے جہاں الدار مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کم اخراج والے ہائیڈروجن اسٹیل استعمال کرنے والا پہلا ڈویلپر بن گیا ہے۔یہ ری بار ایم اسٹیل کے گرین ہائیڈروجن پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کی گئی جو گزشتہ سال مصدر کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔

اس اسٹیل کی فراہمی مسجد کو ‘LEED’ زیرو کاربن سرٹیفیکیشن دلانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی جو دارالحکومت کے لیے پائیدار تعمیرات میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔ایم اسٹیل کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سعید غمران الرمیثی نے کہا کہ اس تاریخی فراہمی سے کمپنی کے اس عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ صنعتی پائیداری کو فروغ دینے اور امارات کی کم کاربن معیشت کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ الدار کے ساتھ تعاون مستقبل میں رہائشی، تجارتی اور عوامی منصوبوں کے لیے گرین اسٹیل کے استعمال کی ایک مضبوط مثال قائم کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شراکت داری تعمیراتی صنعت میں ایک بہادرانہ تبدیلی کی علامت ہے، جو اس امر کو اجاگر کرتی ہے کہ جدت پر مبنی اور مقامی سطح پر تیار کردہ مواد قومی ماحولیاتی اہداف کے حصول اور شہری ترقی کے مستقبل کو نئی جہت دینے میں کس قدر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں