ابو ظہبی ۔21اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے ہوٹلوں نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ( جنوری تا مئی 2024)کے دوران 24 لاکھ 11 ہزار مہمانوں کا استقبال کیا۔
وام نیوز نے مرکز شماریات ابوظہبی اور محکمہ ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ہوٹلوں میں قیام کرنے والے مہمانوں کی تعداد میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا،اسی عرصے کے دوران ہوٹلوں کی آمدنی 3 ارب 18 کروڑ درہم تک پہنچ گئی جس میں جنوری کا حصہ 62 کروڑ 97 لاکھ ، فروری کا 71 کروڑ 71 لاکھ ، مارچ کا 60 کروڑ 80 لاکھ ، اپریل کا 66 کروڑ 3 لاکھ اور مئی کا 56 کروڑ 65 لاکھ درہم رہا۔
ابوظہبی شہر میں ہوٹل کے مہمانوں کی اکثریت تھی جس میں 2.179 ملین مہمان ٹھہرے ، العین نے تقریبا 169،000 اور الضفرہ نے تقریبا 64،000 مہمانوں کا استقبال کیا۔مئی کے آخر تک ابوظہبی میں ہوٹلوں کی تعداد 169 تھی جن کے 34 ہزار 79 کمرے ہیں۔