ابو ظہبی کے علاقے مصفح میں پیٹرولیم ٹینکروں میں آگ لگنے کےواقعہ ایک پاکستانی جاں بحق ہوا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

126
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے علاقے مصفح میں پیٹرولیم ٹینکروں میں آگ لگنے کےواقعہ میں ایک پاکستانی جاں بحق ہوا ہے۔

پیر کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کےعلاقےمصفح میں پیٹرولیم ٹینکروں میں آگ لگنے کےمعاملے پر چندافرادکے ہلاک اور زخمی ہونے سےمتعلق پاکستانی سفارتخانے کو آگاہ کیاگیا ہے۔

ابو ظہبی پولیس نے ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ مزید تفصیلات کے لیے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔