اقوام متحدہ ۔7ستمبر (اے پی پی): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریش نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تباہی شروع ہو گئی ہے لیکن ابھی بھی وقت ہے کہ دنیا کو بدترین تباہی سے بچایا جا سکے ۔
موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سائنس دان ایک طویل عرصے سے فوسل ایندھن پر انحصار کے ممکنہ خطرات سے متنبہ کر رہے ہیں اور اب حالات یہ ہیں کہ موسمیاتی واقعات سے دنیا کا ہر گوشہ متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا سیارہ شدید گرمی کے دور سے گزرا ہے۔ حالیہ موسم گرما اس وقت تک کا گرم ترین موسم گرما تھا۔ موسمیاتی تباہی کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زمین کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت اس معاملے میں مزید کارروائیوں کی ضرورت کی طرف اشارہ کر رہا ہے
عالمی رہنمائوں کو ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے متحرک ہونا چاہیے، ابھی بھی وقت ہے ماحولیاتی بحران کو بدترین شکل اختیار کرنے سے روکا جاسکتا ہے،اب ہمارے پاس ضائع کرنے کے لئے وقت نہیں رہاہے۔