29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاب تک 14 لاکھ سے زائد نسک کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں،سعودی...

اب تک 14 لاکھ سے زائد نسک کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں،سعودی وزیر حج

- Advertisement -

ریاض۔27مئی (اے پی پی):سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اب تک 14 لاکھ سے زائد نسک کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارت کی تفتیشی ٹیمیں حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی مسلسل نگرانی کررہی ہیں تاکہ خدمات کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔عازمین حج کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ اب تک 10 لاکھ سے زائد عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں جن میں 47 فیصد خواتین جبکہ 53 فیصد مرد ہیں۔مختلف ممالک سے آنے والے 94 فیصد عازمین فضائی ذریعے سے مملکت پہنچے جبکہ 4.83 فیصد بری اور0.5 سمندری راستے سے آئے۔

- Advertisement -

مکہ روٹ منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔وزیر حج نے کہاکہ وزارت نے گزشتہ سال حج ختم ہوتے ہی آئندہ حج کے لیےتیاریوں کا باقاعدہ اعلان کردیا تھا،جنوری 2025 میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی حج کانفرنس منعقد کی گئی جس میں 87 ممالک سے اہم وفود نے شرکت کی۔رواں سال حج تیاریوں کے حوالے سے وزیر حج نے کہا کہ حج سیزن کے لیے جامع منصوبے کے تحت تیاریاں کی گئی ہیں۔مشاعر مقدسہ کی عارضی خیمہ بستی کے لیے پانی اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ضیوف الرحمان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بغیرپرمٹ حج نہیں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601742

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں