اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وزارت قومی صحت کی جانب سے منگل کو جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک 6 کروڑ 95 لاکھ 12 ہزار 7 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 4 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ویکسین لگائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 6 لاکھ 64 ہزار 707 کورونا وائرس سے بچائو کی پہلی ڈوز دی گئیں جبکہ 3 لاکھ 37 ہزار 649 دوسری ڈوز دی گئی ہیں۔