21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریں”اب گاؤں چمکیں گے“ مہم بھرپور طریقے سے جاری ، شہروں کی...

”اب گاؤں چمکیں گے“ مہم بھرپور طریقے سے جاری ، شہروں کی طرز پر دیہاتوں کو سہولیات میسر ہوں گی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

- Advertisement -

گوجرانوالہ 20 ستمبر (اے پی پی):نگران پنجاب حکومت کی مہم ”اب گاؤں چمکیں گے“ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایات پر ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی نگرانی میں صفائی آپریشن جاری ہے ۔

ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں میں بدھ کے روز مجموعی طور پر 2359صفائی سرگرمیاں ہوئیں جن میں 423 کوڑا پوائنٹس سے کوڑا اٹھایا گیا، 480 مقامات کی مینوئل سویپنگ، 170 ڈور ٹو ڈور کولیکشن، 1167 مقامات کی ڈی سیلٹنگ اور چھوٹی بڑی سیوریج نالیوں کو کلیئر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ 119 بڑے کوڑا پوائنٹس کو بھی صاف کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وزیر آباد میں 113 کوڑاپوائنٹس، 229 مقامات کی مینوئل سویپنگ، 13مقامات کی ڈور ٹو ڈور کوڑا کولیکشن، 186 سیوریج نالیوں کی ڈی سیلٹنگ کی گئی،

- Advertisement -

اور 08 بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلئیر کیا گیا ۔تحصیل صدر میں 143 کوڑا پوائنٹس کلیئر، 89 مقامات کی مینوئل سویپنگ، 72 ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں،381 مقامات پر سیوریج لائنوں کی ڈی سیلٹنگ اور 23 بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کیاگیا۔ اسی طرح تحصیل کامونکی میں 59 کوڑا پوائنٹس، 84 مقامات کی مینوئل سویپنگ، 10 ڈور ٹو ڈور، 318 ڈی سلٹنگ سرگرمیاں کی گئیں اور 33 بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلئیر کیا گیا۔

تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 108 کوڑا پوائنٹس ، 78مقامات کی مینوئل سویپنگ، 75 ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں کی گئیں، 282 مقامات پر سیوریج لائنوں کی ڈی سیلٹنگ اور 55 بڑے پوائنٹس کو کلئیر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ نگراں حکومت پنجاب کی جاری مہم ”اب گاؤں چمکیں گے“ کے تحت ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں کو شہری طرز پر حکومتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر ملنے والی سہولیات میں پینے کا صاف پانی، سٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی، عملہ کی تعیناتی،اس کے ساتھ دیہات میں شہروں کی طرح کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹس، ڈیتھ اور میریج سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کی سہولتیں بھی میسر ہوں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں