25.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریں"اب گاؤں چمکیں گے" مہم کے سلسلہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے...

"اب گاؤں چمکیں گے” مہم کے سلسلہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیرِ اہتمام سٹاف ٹریننگ کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودہا۔26اگست (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر جاری "اب گاؤں چمکیں گے” مہم کے سلسلہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے سٹاف کی ٹریننگ کے سلسلہ میں خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سیکرٹری یونین کونسل و دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پرسسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریڑ محمد عمر سعید نے شرکاء کواینڈرائیڈ ایپلیکیشن کی ٹریننگ دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھانے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیہات میں شہروں کی طرز پر صفائی کے بڑے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، اس پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اور سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو سیوریج اور گلی محلوں کی صفائی یقینی بنائیں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ دین ِاسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے اور ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

بابرشہزادرانجھانے حکومت پنجاب کی "اب گاؤں چمکیں گے” مہم کو گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کے لئے اہم قرار دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382805

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں