اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

116
اب گاؤں چمکیں گے

نوشہرہ ورکاں۔ 30 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں نخبہ صبغت اللہ کا کہنا ہے کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لوکل گورنمنٹ کی ہدائت پر میونسپل کمیٹی ہال میں تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 24 یونین کونسلوں کے سیکرٹریز سے جنرل میٹنگ کے دوران اے ڈی ایل جی نخبہ صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ اپنی زمہ داریوں میں نوکری کو عزیز جان کر نظام کو چلائیں یونین کونسلوں کی حدود میں اور دیہات میں صفائی کے نظام کو شفاف رکھنے کے لیے ہر ممکن زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صوبائی سطح پر اب گاؤں چمکیں گے ویژن کی کامیابی کا انحصار ہماری زمہ داری توجہ اور لگن سے ہے۔