بھکر۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ڈی سی آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کے تحت عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے
اوریہی اس کا بنیادی مقصد ہے۔انہوں نے ضلع کی دیہی یونین کونسل کی روزانہ بنیاد پر کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے متعلقہ زمہ داران کو خصوصی گائیڈ لائنز جاری کی اور کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کی افادیت مانند نہ پڑنے پائے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کے فراہم کردہ وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں فرٹیلائزر طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا اور ڈیش بورڈ پر روزانہ بنیاد پر اپ ڈیٹ ہونے والے ڈیٹا کی رپورٹس کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک انداز میں اپنی سونپی گئی زمہ داریاں مکمل کریں اور کنٹرول ریٹس پر کھادوں کی دستیابی کا عمل یقینی بنائیں اور غیر معاون عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389611