22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںاتحادی حکومت کی حمایت کا مقصد ملکی اور عوامی مفادات کا تحفظ...

اتحادی حکومت کی حمایت کا مقصد ملکی اور عوامی مفادات کا تحفظ ہے، چیئرمین سینیٹ

- Advertisement -

ملتان ۔ 01 اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کی حمایت کا مقصد ملک اور عوام کے مفاد کا تحفظ ہے،پیپلز پارٹی ملک اور عوام کے وسیع تر مفاد میں مخلوط حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نامور سیاستدان لیاقت بوسن کی طرف سے اپنے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز سے نوازے جانے کے بعد ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور ملک بھر میں بلا تفریق ترقی کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پاس کوئی وزارتی یا مشاورتی عہدہ نہیں ہے لیکن چاہتے ہیں کہ ترقی کے عمل سے سب کو فائدہ پہنچے۔ اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں 45 سے زائد ممالک نے شرکت کی جہاں انہیں کانفرنس کا سپیکر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے اسے نہ صرف اپنے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

- Advertisement -

جنوبی پنجاب کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انہوں نے خطے میں 400 ملین روپے کی لاگت سے ایک کیڈٹ کالج کی منظوری لے لی تھی۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے حصے کے طور پر خطے میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے ایک اور منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس زون میں بنیادی انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبےجیسے سڑکیں، ریلوے اور توانائی کے شعبے ملتان، شجاع آباد اور جلالپور کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

اپنے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی اغوا کے دوران ہمت اوربہادری کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ثابت قدم رہے اور آزمائش کا بہادری سے سامنا کیا۔انہوں نے این اے 148 کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا حلقہ ہے جہاں سے وہ 1988 سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان سے پہلے ان کے چچا حامد رضا گیلانی اسی حلقے سے 1985 میں منتخب ہوئے تھے۔ اب ان کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے 2024 میں سینیٹ کے رکن بننے کے لیے یہ نشست خالی کر دی تھی۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ یہ حلقہ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577860

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں