اتحاد ایئرویز نے جولائی 2024 کے دوران 1.7 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں

اتحاد ایئرویز نے جولائی 2024 کے دوران 1.7 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں

144
Etihad Airways
Etihad Airways

ابوظہبی۔ 16اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ’’ اتحاد ایئرویز ‘‘ نے جولائی 2024 کے اپنے ابتدائی مسافر اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ایئرلائن نے جولائی کے مہینے میں 1.7 ملین مسافروں کو خوش آمدید کہا ، اس دوران ایئرلائن نے89 فیصد کی مضبوط اوسط لوڈ فیکٹر حاصل کی ہے۔

اتحاد ایئرویز کے سی ای او انٹونوالڈو نیویس نے کہاکہ جولائی میں ہمارے مسافروں کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ہماری مسلسل مستحکم ترقی کو ظاہر کرتا ہے، سال کے آغاز سے اب تک ہم نے 10.4 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی ہیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.8 ملین زیادہ ہیں اور جولائی 2024 تک ہمارے رولنگ 12 ماہ کے مسافر شمار 16.8 ملین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بیڑا مسلسل بڑھ رہا ہے، جولائی 2023 میں 78 سے بڑھ کر 93 طیاروں تک پہنچ گیا ہے اور اب ہم ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 مزید مقامات پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔