اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان انتخابات،میجرجنرل (ر)اکرم ساہی چیئرمین،ندیم آفتاب سندھو صدر اور کرنل (ر)شاہ جہان خان سیکرٹری جنرل منتخب

198
اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان انتخابات،میجرجنرل (ر)اکرم ساہی چیئرمین،ندیم آفتاب سندھو صدر اور کرنل (ر)شاہ جہان خان سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئندہ چار برس کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت میجر جنرل محمد اکرم ساہی(ریٹائرڈ)لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیڈریشن سے منسلک صوبائی ایسوسی ایشنز (پنجاب،بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ)ریجنل ایسوسی ایشنز آزاد جموں و کشمیر, گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان ائرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئندہ چاربرس کیلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا۔

میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ)، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین ہونگے جبکہ ندیم آفتاب سندھو کو صدر اور کرنل ریٹائرڈ شاہ جہان کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے،فیڈریشن کے منتخب عہدیداروں میں میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی ندیم آفتاب سندھوصدر، بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین نائب صدر، امداد اللہ میمن، قیصر محمود خان، محبوب داؤد وہرا، انجینئر سیف السلام آفریدی، لیفٹیننٹ کرنل نبیل احمد رانا،

شاہدہ خانم، بریگیڈئر (ر)نورین ستی نائب صدور جبکہ کرنل (ر)شاہ جہان میر سیکرٹری جنرل ، شاہینہ اشتیاق خزانچی، حسنین سید اور نیبلہ کامران جوائنٹ سیکرٹریز ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری چوہدری اصغر علی گل شامل ہیں جبکہ دیگر مجلس عاملہ کے ممبران میں سکارڈن لیڈر سلمان چوہدری، ممتاز الحق، اظہر صمدانی، راشد محمود بٹ، سید جمال حسین، سید زین العابدین، سکندر مرزا، سیمی رضوی، سلمہ فیاض،منزہ عائشہ، سیدہ تریم جمال اور حمیرا محمود خان شامل ہیں۔