اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کی آخری اور حتمی تاریخ 3 جولائی ہے۔ منگل کو ترجمان ایف بی آر کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی آخری اور حتمی تاریخ 3 جولائی ہے، اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر نے تمام ہدایات جاری کر دی ہیں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔