لاہور۔24فروری (اے پی پی):لاہور،کیتھولک چرچ کے سربراہ فادر پاسکل پولوس نے کہا ہے کہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مسلم جوڑوں کے ساتھ مسیحی جوڑوں کی شادیاں کروانا بین المذاہب رواداری کی قابل تقلید مثال ہے۔
انہوں نے ادارے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نےکہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات انسانیت کیلئے ہیں۔ان کی تعلیمات باہمی محبت،رواداری اور یکجہتی کا درس دیتی ہیں۔اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مسیحی جوڑے نوید جارج مسیح اور مسکان مارگریٹ نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کا بھی شکریہ ادا کیا۔