اجرتوں میں اضافے کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی،چین

159

بیجنگ ۔ 18 جولائی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ وہ ملک میں اجرتوں میں اضافے کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔محکمہ شماریات کے شعبہ گھریلو سروے کے سربراہ وانگ پنگ پنگ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران بہتر اقتصادی شرح نمو کے باعث اجرتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جسے مستقبل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ملک کے کوئلے اور فولاد کے شعبوں میں ضرورت سے زیادہ پیداوار کی گنجائش ہے اس کے علاوہ بعض زرعی اشیاءکی قیمتوں میں کمی بھی اجرتوں میں اضافے کا باعث بنی۔