سرینگر ۔07 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ4ماہ سے جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران پہلی بار مشترکہ حریت قیادت نے ملاقات کی ہے جس میں احتجاجی پروگرام اور امتحانات سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کا اجلاس سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر حیدر پورہ سرینگر میں ہوا اور اس میں سید علی گیلانی کے علاوہ میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک نے شرکت کی۔ آزادی پسندقیادت نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ8 نومبر کو رواں جدوجہدکے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے تمام فریقین کا اجلاس طلب کیاگیاہے۔