احتجاجی سیاست سے ملک کو نقصان ہو گا،راجہ ظفر الحق

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی )چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہاہے کہ احتجاجی سیاست سے ملک کو نقصان ہو گا،دھرنا سیاست ملکی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ،تعلیم ہی کی بدولت ملکی ترقی کا عمل فروغ پا سکتا ہے ، نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پریپیرٹری سکول کی تقریب سے …

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی )چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہاہے کہ احتجاجی سیاست سے ملک کو نقصان ہو گا،دھرنا سیاست ملکی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ،تعلیم ہی کی بدولت ملکی ترقی کا عمل فروغ پا سکتا ہے ، نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پریپیرٹری سکول کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ محمد ظفر الحق نے کہاکہ عمران خان منفی سیاست سے ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ،انہیں اپنے رویے پر نظر ثانی کر نی چاہیے اور سپریم کورٹ کے نوٹس لینے پر دھرنا سیاست کو ترک کر دینا چاہیے اور حکومت کی جانب سے ملکی ترقی کے منصوبوں کو رواں رکھنے کے لیے اپنا کردارادا کرنا چاہیے کیونکہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بدولت عوام کو ہی فائدہ ملنا ہے ۔

Leave a Reply