احتجاجی مارچ سے مسئلہ کشمیر سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ ہٹ گئی، غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، نام نہاد آزادی مارچ نے مولانا فضل الرحمن کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ احتجاجی مارچ سے مسئلہ کشمیر سے مقامی اور بین الاقوامی …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، نام نہاد آزادی مارچ نے مولانا فضل الرحمن کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ احتجاجی مارچ سے مسئلہ کشمیر سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ ہٹ گئی ہے مگر وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومتی کوششوں کو روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر موثر طور پر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور قیمتوں میں اضافہ پر قابو پانے کے ذریعہ معیشت اور روزگار کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو متاثر کن انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جس کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔