احتجاج کا حق ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے،صوبائی وزیر

3

کوئٹہ۔ 24 جون (اے پی پی):وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے احتجاج کا حق ہر شہری کا بنیادی حق ہے جبکہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے ،بلوچستان کے محدود وسائل میں رہ کر گرینڈ الائنس کے ملازمین کے مسائل پر حل کرنا چاہتے ہیں ،ملازمین کے ساتھ اب بھی بات چیت کر کے افہام تہفیم سے مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن ریڈ زون پر احتجاج کر کے لوگوں کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لئے ڈپٹی کمشنر سے این او سی لینے کی ضرورت پڑتی ہے،حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے تاہم صوبے کے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کیا جا ئے گا، جس طرح ملازمین چاہتے ہیں اگر ان کے مطالبات پر عمل کیا جاتا ہے تو اربوں روپے اضافی خزانے پر بوجھ پڑے گا۔