احتجاج کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا،ڈاکٹر آصف سعید کرمانی

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کو بند کر کے لوگوں کی زندگیوں کو مفلوج کر دیں، وہ بتائیں کہ کس قانون کے تحت اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، پاناما پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کو بند کر کے لوگوں کی زندگیوں کو مفلوج کر دیں، وہ بتائیں کہ کس قانون کے تحت اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، پاناما پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ میں چلا بھی گیا ہے اس لیے احتجاج کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں اختجام کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اختجاج اور سازش مین فرق ہوتا ہے اور یہ بھی واضح رہے کہ احتجاج بھی اس وزیراعظم کے خلاف کیا جا رہا ہے جو تیسری بار عوام کی حمایت سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، عمران خان کو تو عوام بار بار مسترد کر رہے ہیں لیکن انہیں پھر بھی سمجھ نہیں آ رہی، معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ارد گرد قرضے معاف کرانے والے لوگ موجود ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفط حکومت کی ذمہ داری ہے جسے پورا کریں گے اور جو اسلام آباد کو بند کرنے آئے گا اس سے حکومت قانونی طریقے سے نمٹے گی

Leave a Reply