احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12 انکوائریوں کی منظوری، سابق وفاقی اور صوبائی وزیر، رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف انکوائریز شامل

126
ISLAMABAD, MAY 15, 2019: Honorable Justice Mr. Javed Iqbal Chairman NAB chairing Executive Board meeting of NAB at NAB Headquarters.

اسلام آباد ۔ 15مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں، تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا مو¿قف معلوم کر نے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں اکرم خان درانی سابق وفاقی وزیر ہاو¾سنگ اینڈ ورکس، شیراعظم وزیر سابق صوبائی وزیر اور دیگر، علی غلام نظامانی سابق رکن سندھ اسمبلی، سعید خان نظامانی رکن سندھ اسمبلی، محمد سہیل سابق ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کراچی، مسز عصمت اللہ، ایکسئین ،ایم ای ایس ، سیالکوٹ کینٹ،المعیزانڈسٹریز لمیٹڈایم ایم روڈ تحصیل پپلان ضلع میانوالی اور دیگر،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران /اہلکاران ،محکمہ صحت حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران، پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین ،پروگرام منیجر ہیپاٹائٹس پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ اور دیگر، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسمٰعیل خان کے افسران /اہلکاران اور دیگر،محکمہ خوراک خضدارکی انتظامیہ، رام چندچیف انجینئر سکھر،عبدالوہاب سہیتوایگزیکٹو انجینئر اور دیگر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن لاڑکانہ، اقبال شیخ سرکاری ٹھیکیدار اور دیگر، میسرز چنیون بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈکی انتظامیہ اور دیگر شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عاطف کامران چیف ایگزیکٹو آفیسرمیسرزیونیکو پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3 ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںآغا سراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی اور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو۱یک ارب 60کروڑ روپے سے زائدکا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںمظہر الاسلام سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ اسلام آباداور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 30.13ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںفضل منان سابق ڈائریکٹر تعلیم فاٹا اور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر اساتذہ کی جعلی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 11کروڑ73لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈنے حافظ عبد الکریم رکن سینیٹ/سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات، عثمان عبد الکریم،انس عبدالکریم،ڈاکٹر نجیب حیدر اور دیگرغلام قادر پلیجو سابق ایم پی اے ٹھٹھہ اور دیگر، عبدالستارڈیرو سابق منیجنگ ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی اور دیگر،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران،میسرز میکا ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر، کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائری ختم کرنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مالکان/ڈاکٹرز میسرز اے ایم کنسٹرکشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انوسٹی گیشنز ختم کرنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سرگودھا کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کی انتظامیہ/افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب اور رحمت اللہ بلوچ ،چیف ایگزیکیٹو آفیسر کیسکو اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کی منظوری دی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب ”احتساب سب کےلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیر ا ہے۔ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ نیب سمیت تمام پاکستانیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ بد عنوان عناصر ، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتاہے اور نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔