35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںاحتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ،مسلم...

احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ،مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

- Advertisement -

احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ،مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ، اس عدالت پر نگران جج کی تعیناتی اور مخصوص دنوں میں فیصلے کی بات مناسب نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو کوئی ریلیف چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی جھگڑا چاہتے ہیںکیونکہ اس جھگڑے کا کسی کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ سبھی کو نقصان ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے جس کا عدلیہ بحالی کے لیے کردار بھی سب کے سامنے ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ایک طویل ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی جبکہ ملکی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71059

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں