35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںاحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جم کھولیں جائیں تاکہ نوجوان صحتِ مندانہ...

احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جم کھولیں جائیں تاکہ نوجوان صحتِ مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) اسلام آباد کے باڈی بلڈرز نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحلہ وار جم کھولے جائیں۔ بدھ کو باڈی بلڈرز نے اے پی پی کو بتایا کے جم بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ نعیم لطیف نے بتایا کہ میں روزانہ ورزش کے لیے جم جاتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے باعث جم بند ہیں مجھ سمت میرے گھر والے بھی جم بند ہونے سے پریشان ہیں میاں عثمان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جم کھولیں جائیں تاکہ نوجوان صحتِ مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔ شہریوں نے مزید کہا کہ جم کھولے جائیں گے تو اس میں احتیاطی تدابیر کا بھی خیال رکھا جا سکے گا کیونکہ جم میں زیادہ آمد نوجوانوں کی ہوتی ہے جبکہ جم میں کام کرنے والے بہت سے لوگوں کے گھروں کے چولہے بند پڑے ہیں اور وہ بہت زیادہ پریشان ہیں انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کے جم کھولے جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=204121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں