احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ درخواستوں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں30 نومبر تک توسیع

180

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سال 2020-21 کے لئے 30 نومبر 2020ءتک درخواستںا جمع کرانے کے لئے آخری تاریخ مںع توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل سکالرشپ کی درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2020ءتھی تاہم ملک کی متعدد سرکاری شعبوں کی یونورسٹیوں میں داخلے کے عمل میں کووڈ۔19 کے باعث تاخیر کے پیش نظر احساس سکالرشپ درخواستوں کی آخری تاریخ میں ابھی ترمیم کی گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ انڈرگریجویٹ طلباءکو اس سکالرشپ کےلئے موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 5 ستمبر 2020 کو آن لائن ایپلیکیشن پورٹل دوبارہ کھولنے کے بعد سے اب تک سسٹم میں 30,000 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ موجودہ حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد ہے کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباءکو اپنی تعلیم کے دوران وظائف مہیا کرنا ہے۔ ہائر ایجوکشن کمیشن کے ذریعے تسلیم شدہ پبلک سیکٹر کی 125 یونیورسٹیاں اس اقدام کا حصہ ہیں۔ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کم آمدنی والے خاندانوں (45,000 روپے ماہانہ سے کم) سے تعلق رکھنے والے طلباءکی انڈرگریجویٹ تعلیم میں معاون ثابت ہوں۔ اہل طلبہ آن لائن اس پورٹل https://ehsaas.hec.gov.pk/ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ 125 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے چار، پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے والے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباءتعلیمی سال 2020-21 کے وظائف کے لئے درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہیں تاہم دوسرے سمسٹر کے سکالرشپ وصول کنندگان جنہوں نے 2019-20 میں احساس سکالرشپ حاصل کی تھی، وہ ان کی تسلی بخش تعلیم کی کارکردگی کی بنیاد پر انڈرگریجویٹ ڈگری کے دوران احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ حاصل کرتے رہیں گے۔سال 2019۔20 کے لئے ملک بھر میں 50.762 انڈرگریجویٹ طلباءکو 4.827 بلین روپے کے سکالرشپس دیئے گئے۔ پروگرام کے تحت ہر سال کم آمدنی والے خاندانوں کے 50,000 طلباءکو 4 سے 5 سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لئے وظائف دیئے جائیں گے۔ چار سالوں میں ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر 200,000 انڈرگریجویٹ سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں ہنرمند مستحق طلبا کو سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ احساس سکالرشپ میں ماہانہ وظفیہ کے ساتھ ساتھ مکمل ٹیوشن فیس شامل ہے۔ تمام چار/پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام احساس کے تحت شامل ہیں۔ 50 فیصد کوٹہ لڑکیوں کا ہے اور 2 فیصد کوٹہ مختلف صلاحیت کے حامل افراد کیلئے ہے، 4 سال کیلئے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔