احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام، چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 10 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم

307

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) یو این ایچ سی آر پاکستان ملک بھر میں کوویڈ-19 کے لاک ڈاو¿ن سے متاثر ہو نے والے مستحق افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری رکھا ہوا اس سلسلے میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 10 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم جا چکی ہے۔ہفتہ کو یواین ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا ہے حکومت پاکستان وزارت سیفران داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو کوویڈ-19 کے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے انہیں یو این ایچ سی آر پاکستان، پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کیے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی اشیاء خوردونوش خرید سکیں۔انہوں نے کہا یہ پروگرام ایسا ہی ہے جس طرح حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 12 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ،صوبہ خیبرپختونخوا،اسلام آباد میں بھی افغان مہاجرین کے مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے 36 ہزار افغان مہاجرین کے خاندانوں میں پہلے مرحلے میں تقسیم کیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے رجسٹرڈ 10 ہزار سے زائد خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔