احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی

133
وزیر اعظم کی ہدایات پر احساس پروگرام کے تحت رواں سال 11نئی پناہ گاہوں کا افتتاح کیا گیا
وزیر اعظم کی ہدایات پر احساس پروگرام کے تحت رواں سال 11نئی پناہ گاہوں کا افتتاح کیا گیا

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 32 لاکھ 62 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 160 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ سندھ میں 40 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں 48 ارب 61 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ پنجاب میں 59 لاکھ 62 ہزارسے زائدافراد میں 72 ارب 14 کروڑروپےتقسیم کئے گئے۔ خیبرپختونخوامیں 22 لاکھ 33 ہزارسےزائدافراد میں 27 ارب 11 کروڑ روپے سے زائدتقسیم کئے گئے۔ بلوچستان میں 6 لاکھ 54 ہزارسےزائدافراد میں 7ارب 94 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔ گلگت بلتستان میں 95 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزادکشمیر میں 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 63 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد افراد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔